امریکہ اورکولمبیاکے تحقیق کاروں کی ٹیم کے مطابق انہیں اس بات پر حیرت تھی کہ آخر لوگ ایسی معلومات کیسے بھول جاتے ہیں جو انہیں اپنے کمپیوٹر پر باآسانی مل جاتی ہے۔
اس سلسلے میں انھوں نے یاداشت جانچنے کے لئے مختلف قسم کے تجربات کئے۔ سب سے پہلے طریقے میں رضاکاروں کو کمپیوٹر پر کچھ تحریر کرنے کے لئے کہا گیا۔ جس سے معلوم ہوا کہ کمپیوٹر میں معلومات محفوظ کرکے لوگ مطمئن ہوگئے کہ اب وہ جب مرضی اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں، اس لئے انھوں نے اسے اپنے ذہن سے جھٹک دیا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں لوگ خود کچھ یاد رکھنے کے برعکس کمپیوٹر، دوستوں یا اپنے رشتے داروں پر انحصار کرتے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اب انسانی دماغ کی بجائے انٹرنیٹ ہماری یاداشت ذخیرہ کرنے کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔
No comments:
Post a Comment