واشنگٹن:پاکستان میں امتحانات کے دوران نقل ایک معمول کا واقعہ بن چکا ہےمگرامریکہ جیسے سپرپاور ملک میں بھی طالبعلم اس حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
امریکہ کے علاقے اٹلانٹا سے تعلیمی اعزازات حاصل کرنےوالے طالبعلموں کو ان کے178اساتذہ اورتعلیمی اداروں کے پرنسپلز کی جانب سے نقل کرانے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے 82 نے یہ الزامات تسلیم بھی کرلئے ہیں۔ اساتذہ اور پرنسپلز نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے طالبعلموں کو سوالات کے جوابات سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔اس طرح یہ امریکی تاریخ میں نقل کا سب سے بڑا اسکینڈل بن گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا کے ساتھ ساتھ امریکہ بھر سے اس طرح کے درجنوں بڑے نقل کے اسکینڈلز سامنے آتے ہیں، مگر اس کی تفصیلات میڈیا کے سامنے نہیں لائی جاتی۔اس صورتحال سے امریکی تعلیمی نظام کی خامیوں کے بارے میں معلوم ہوتا ہے، جس کا سارا انحصارروایتی امتحانات پرہے۔
اس اسکینڈل میں امریکہ میں 2009ءمیں بہترین تعلیمی سپرٹینڈنٹ قرار پانے والی بیورلے ہال کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے 55ہزار طالبعلموں نے امریکہ بھر میں نمایاں اعزازات حاصل کئے تھے اور اس علاقے کو بہترین تعلیمی کارکردگی پر کئی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ایوارڈز بھی ملے تھے، مگر اب معلوم ہوا کہ اس بہترین کارکردگی کے پیچھے 44اسکولوں کے اساتذہ اور پرنسپلز کی جانب سے اپنے طالبعلموں کو نقل کی سہولت فراہم کرنے کی وجہ پوشیدہ تھی۔
Thanks & regards,
"Remember Me When You Raise Your Hand For Dua"
Raheel Ahmed Khan
System Engineer
send2raheel@engineer.com
sirraheel@gmail.com
http://raheel-mydreamz.blogspot.com/
http://raheeldreamz.wordpress.com/
http://www.facebook.com/pages/My-Dreamz-Rebiuld-our-nation/176215539101271
"Remember Me When You Raise Your Hand For Dua"
Raheel Ahmed Khan
System Engineer
send2raheel@engineer.com
sirraheel@gmail.com
http://raheel-mydreamz.blogspot.com/
http://raheeldreamz.wordpress.com/
http://www.facebook.com/pages/My-Dreamz-Rebiuld-our-nation/176215539101271
No comments:
Post a Comment