Wednesday 6 July 2011

پاکستانی سائنسدان نےدھماکاپروف مٹیریل تیارکرلیا

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کےنوجوان سائنسدان نے “دھماکا پروف” مواد تیارکیاہے جسے موجود اورنئی تعمیرات کاحصہ بنایا جاسکتاہے۔
نسٹ کی جانب سےجاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق حالیہ منصوبہ اعلی تعلیمی کمیشن کے تعاون سے مکمل کیاگیاہے۔
یونیورسٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نیاتیارکردہ موادموجودعمارتی ڈھانچوں پراستعمال کرکےانہیں دھماکےیازلزلےسےمحفوظ رکھاجاسکتاہے۔
نینوپولیمرٹیکنالوجی سےتیارکیے جانےوالے موادکےبارےمیں دستیاب معلومات کے مطابق اس کی تیاری کے عمل کے دوران زلزلہ سے بچاؤکی صلاحیت کو جانچاگیاہے۔تحقیق کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ دھماکا کےبعدقریبی مقامات کواس کےمابعداثرات سے محفوظ رکھاجاسکتاہے۔
نئے تیارکردہ موادکودفاعی اورسویلین ہر دوطرح کی تعمیرات کےساتھ انتہائی حساس مقامات کےلیےبھی استعمال کیاجاسکتاہے۔
بم اورزلزلہ پروف میٹیریل کےمتعلق کہاگیاہےکہ”اس سےدھماکے یازلزلہ کی جگہ پرموجود عمارات کوبڑے نقصاب سےبچاکران کاڈھانچابرقراررکھاجاسکےگا جس سےوہاں موجودانسانوں کی ہلاکتوں اورزخمی ہونےکی تعدادکوبھی کم رکھاجاسکےگا۔”
نسٹ کی انتظامیہ کاکہناہےکہ نئی دریافت کے متعلق مختلف قسم کے ٹیسٹ کرکےاس کی افادیت کواچھی طرح پرکھ لیاگیاہے،جانچ کایہ عمل کمپیوٹرزکی مدد سےمصنوعی ماحول پیداکرکےکیاگیاہے۔”دھماکا پروف”مواد کوڈراپ ٹیسٹ اوربلاسٹ ٹریک کےناموں سے منسوب نتائج کے ذریعے پرکھاگیاہے۔
ماہرین کاکہناہےکہ تجربات کے دوران نئے موادمیں موجودجھٹکاسہنےکی استعدادکےنتائج انتہائی حیرت انگیزرہے ہیں، جس کے بعدامید ظاہر کی جارہی ہے کہ سیکورٹی ایجنسیز،مسلح افواج،سول تنصیبات اوردیگرحساس مقامات کواس کے استعمال سےذیادہ محفوظ بنایاجاسکےگا۔
نیشنل یونیرسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سےحیرت انگیزموادکےدریافت کنندہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment

what is Juice Jacking SCAM

  Juice Jacking is a cybersecurity threat that occurs when cybercriminals manipulate public charging stations, such as USB charging ports in...