نیویارک: چھوٹے گوداموں سے لے کر تاریک گلیوں میں انٹرنیٹ دنیا میں خطرے سے لاحق ایک چیز کے تحفظ کے لئے آگے آگیا وہ ہے لکھے ہوئے لفظ۔
50 سالہ Brewster Kahle نے ہر کتاب کی جو چاہے جہاں مرضی شائع ہوئی ہوان سب کو انٹرنیٹ پر محفوظ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم کتابوں کو ہمیشہ زندہ دیکھنا چاہتے ہیں مگر موجودہ عہد کی ٹیکنالوجی نے عام کتابوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے۔
اس وقت تک وہ 5 لاکھ کتابیں جمع کر چکے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ میں منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔
Brewster Kahle نے ایک کروڑ کتابیں جمع کرنے کا ابتدائی ہدف مقرر رکھا ہے یہ تعداد مجموعی طور پر ایک بڑی یونیورسٹی کے لائبریری کے برابر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ دنیا کی ہر کتاب کی ایک کاپی کا حصول ممکن نہیں لگتا مگر ہمارا اصل ہدف وہی ہے۔
No comments:
Post a Comment