گوگل کارپوریشن “گوگل پلس” نامی ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس میں حقیقی زندگی کی طرز پر آن لائن شیئرنگ کی جا سکے گی۔ اس وقت انٹر نیٹ پر دستیاب دوسرے سوشل نیٹ ورکنگ ٹولز چھوٹے گروپس کے درمیان شیئرنگ کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ یہ ٹولز ایسے الفاظ کے استعمال کی اجازت نہیں دیتے جو لوگ روز مرہ زندگی میں گفتگو کے دوران استعمال کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انٹر نیٹ صارفین جو فیس بک پر اپنا ایک سماجی حلقہ بنا چکے ہیں، ان کے لئے کسی نئی سوشل ویب سائٹ پر جا کر تمام چیزوں کو ایک بار پھر شروع کرنا مشکل ہو گا۔
ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں انٹرنیٹ پر ہونے والی ہر تین میں سے دو سرچ گوگل کے ذریعے کی جاتی ہیں تاہم اس قدر مقبولیت کے باوجود گوگل کے اس قبل سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ “گوگل بَز” اور “گوگل ویو” متعارف کروانے کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق گوگل پلس، فیس بک کے لئے ایک سخت حریف ثابت ہو سکتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل پلس پر ابھی تجربات جاری ہیں اور اسی لیے ابھی عام صارفین کیلئے مہیا نہیں کیا گیا ہے ۔
Thanks & regards,
"Remember Me When You Raise Your Hand For Dua"
Raheel Ahmed Khan
System Engineer
send2raheel@engineer.com
sirraheel@gmail.com
http://raheel-mydreamz.blogspot.com/
http://raheeldreamz.wordpress.com/
Raheel Ahmed Khan
System Engineer
send2raheel@engineer.com
sirraheel@gmail.com
http://raheel-mydreamz.blogspot.com/
http://raheeldreamz.wordpress.com/
No comments:
Post a Comment