Wednesday, 20 July 2011

چین انٹرنیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک

بیجنگ : چین دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔چین میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 6.1 فیصد اضافے سے 485 ملین تک جا پہنچی ہے۔
چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2010ء سے جون 2011ء کے دوران 27.7 ملین انٹرنیٹ صارفین کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ ملائیشیاء کی مجموعی آبادی کے برابر ہے۔
اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایک ارب 30 کروڑ آبادی کا ایک تہائی حصہ انٹرنیٹ استعمال کررہا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ٹوئیٹر کے طرز پر کام کرنے والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ وائیبو کے صارفین دسمبر سے جون کے درمیان 63 ملین سے بڑھ کر 195 ملین تک جاپہنچی۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بھی چھ ماہ کے دوران 14.94 ملین سے بڑھ کر 318 ملین ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن شاپنگ میں 7.6 فیصد اضافہ بھی دیکھا گیا۔

No comments:

Post a Comment

what is Juice Jacking SCAM

  Juice Jacking is a cybersecurity threat that occurs when cybercriminals manipulate public charging stations, such as USB charging ports in...